نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں متوقع شدید بارشوں اور ممکنہ موسمی خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں اور برساتی ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خدشہ ہے۔
گلگت بلتستان کے استور، اسکردو، روندو، گھانچے اور شگر، آزاد کشمیر کی نیلم ویلی، حویلی، پونچھ اور سدھنوتی جبکہ خیبرپختونخوا کے سوات، باجوڑ، دیر، کوہستان، کولئی پالس، بٹگرام اور مانسہرہ میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سمیت اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ اور دیگر علاقوں میں بھی شدید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کردی
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ایمرجنسی ٹیمیں اور ضروری وسائل تیار رکھنے جبکہ عوام کو ندی نالوں، پہاڑی نالوں اور زیرِ آب سڑکیں عبور نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔





