بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کی درندگی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سفید جھنڈے لہرا کر اور مہلت پا کر حملے کرنے کی منافقانہ روش کو اب ختم کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اب محدود آپشنز رہ گئے ہیں، اور دشمن کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ بھارت نے شہری آبادیوں پر ڈرونز کے بزدلانہ حملے کئے، جن کے نتیجے میں درجنوں معصوم شہری شہید ہوئے۔ ان کے مطابق اس قسم کی درندگی کے جواب میں خاموش رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی وزیرخارجہ جے شنکراورامریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کا ٹیلیفونک رابطہ

سینیٹر کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملے شروع کردینے والی منافقت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا ہے۔

Scroll to Top