اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جب بھی ملک پر کوئی مشکل آتی ہے تو پوری قوم اپنے اختلافات کو بھلا کر متحد ہو جاتی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بھارت نے جب حملہ کیا تو ہم نے وزیر اعظم کا بھرپور ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی کو فروغ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن موجودہ حکومت کا رویہ افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ پاک، بھارت کشیدگی کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں، وائٹ ہاؤس
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ قومی یکجہتی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔ اسد قیصر نے زور دیا کہ اگر حکومت واقعی قومی اتحاد چاہتی ہے تو پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو فوری طور پر رہا کرے۔





