پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کی برق رفتار کارروائی، بھارت کا ایس 400 دفاعی نظام زمین بوس

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام ایس-400 کو آڑھم پور میں کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ نے بھارت کے دفاعی نظام کی بنیادیں ہلا دیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام ایس-400 کو آڑھم پور میں کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے ہائپر سونک میزائل کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بھارت کا 1.5 بلین ڈالر مالیت کا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ پاکستان نے بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے بیاس کے علاقے میں واقع براہموس اسٹوریج سائٹ، ادھم پور ایئر بیس اور پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ کو بھی ہدف بنا کر مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ یہ جوابی کارروائی بھارت کی حالیہ جارحیت کے ردعمل میں کی گئی ہے، جس کا مقصد نہ صرف بھارت کو مؤثر پیغام دینا ہے بلکہ ملکی سالمیت اور دفاع کا بھرپور مظاہرہ بھی ہے۔ پاک فوج اور فضائیہ کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں جبکہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔

Scroll to Top