پشاور: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے دفاتر میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب بعض افراد بغیر اجازت نامے کے دفاتر میں آ کر تبادلوں اور تقرریوں کے معاملات میں مداخلت کر رہے تھے، جبکہ کچھ جعلی تبادلے اور تقرریاں بھی سامنے آئی ہیں۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی فرد، خواہ وہ استاد ہی کیوں نہ ہو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کا باقاعدہ اجازت نامہ دکھائے بغیر دفتر میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فرد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اس دشمن کے چھ جہاز گرائے جو جنوبی ایشیا میں خود کو تھانے دار سمجھتا تھا،وزیراعظم
محکمہ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ محکمانہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے اور جعل سازی کا سدباب کیا جا سکے۔





