اسحاق ڈار آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، دورے کی اصل وجہ سامنے آ گئی

اسحاق ڈار آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، دورے کی اصل وجہ سامنے آ گئی

اسحاق ڈار آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ دورہ خطے میں امن و امان اور سکیورٹی امور پر اہم مشاورت کیلئے کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار پاک بھارت جنگی صورت حال، سیز فائر کی تازہ ترین صورتحال اور دیگر اہم امور پر چینی قیادت کو بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ، وہ چین سے ان معاملات پر تفصیلی مشاورت بھی کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس دورے میں اعلیٰ حکام کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چین نے ہمیشہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہے، اور یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں خطے میں قیام امن، اقتصادی تعاون اور سفارتی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی بھی انہی دنوں چین میں موجود ہوں گے، جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مشاورت کا ایک اور اہم مرحلہ بھی اس موقع پر طے پا سکتا ہے۔

Scroll to Top