عدالت میں پیشی، احتجاج کیس میں عمر ایوب اور اعظم سواتی سے متعلق اہم خبرآگئی

عدالت میں پیشی، احتجاج کیس میں عمر ایوب اور اعظم سواتی سے متعلق اہم خبرآگئی

درج مقدمات میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں 4جون تک توسیع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمات کی سماعت کے دوران قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع کر دی۔

عدالت میں سماعت کے دوران دونوں رہنما پیش ہوئے، جہاں ان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمات میں بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں اور تفتیش میں کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران مختلف شہروں میں مظاہروں اور مبینہ ہنگامہ آرائی کے بعد پی ٹی آئی قیادت کے خلاف دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ یہ مقدمات سیاسی انتقام کا حصہ ہیں، جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت تک دونوں رہنماؤں کو مزید ریلیف دیتے ہوئے کیس کی کارروائی ملتوی کر دی ہے۔

Scroll to Top