کوہستان کرپشن سیکنڈل :اختیار ولی کا علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے فوری طور پر مستعفی ہونے اور صوبائی اسمبلی تحلیل کر کے نئے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ ضلع کوہستان میں اربوں روپے کا کرپشن اسکینڈل سامنے آ چکا ہے، جس میں خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت براہِ راست ملوث ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ چالیس ارب روپے جعلی چیکوں کے ذریعے نکالے گئے ہیں، اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے حال ہی میں ایک اور سولہ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔

اختیار ولی نے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ایک “برمودا ٹرائینگل” بن چکی ہے، جہاں جتنے بھی فنڈز آتے ہیں وہ غائب ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت میں پیشی، احتجاج کیس میں عمر ایوب اور اعظم سواتی سے متعلق اہم خبرآگئی

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور فوری طور پر استعفیٰ دیں، صوبائی اسمبلی تحلیل کی جائے اور شفاف انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

Scroll to Top