پاکستان ہمارا فولادی دوست اور تزویراتی ساتھی ہے، چین کا دوٹوک اعلان

بیجنگ میں اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، چین نے پاکستان کو فولادی دوست قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے دورے کے دوران بیجنگ میں چینی وزیر برائے عالمی امور لیو جیان چاؤ سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات کے دوران پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر چین کی مسلسل حمایت کو سراہا گیا۔

چینی وزیر نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ’’چین پاکستان کو فولادی دوست اور ہر موسم کا تزویراتی شراکت دار سمجھتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ ترجیح دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

سیاسی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے مابین سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو وسعت دینے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور باہمی احترام و اعتماد کی بنیاد پر اس شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

ملاقات میں خطے میں امن، سلامتی، اقتصادی ترقی، اور عالمی سطح پر بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

Scroll to Top