کون ملے گا عمران خان سے؟ فہرست جیل حکام کو موصول

کون ملے گا عمران خان سے؟ فہرست جیل حکام کو موصول

اڈیالہ جیل میںبانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء اور اہلِ خانہ کی ملاقات آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے آج وکلاء کی ملاقات کا دن مقرر ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں جن وکلاء کے نام شامل ہیں ان میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، سینیٹر علی ظفر، بیرسٹر سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور نیاز اللّٰہ نیازی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقاتیں قانونی مشاورت اور جاری مقدمات پر تبادلہ خیال کے لیے کی جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔ اہل خانہ کی ملاقات بھی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق عمل میں آئے گی۔

یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن مخصوص شیڈول کے مطابق ہوتا ہے، جس میں وکلاء اور قریبی عزیز و اقارب کو اجازت دی جاتی ہے۔

Scroll to Top