خیبرپختونخوا میں 65 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر

پشاور: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں صوبے کی 276 یونین کونسلز کو انسداد پولیو کے حوالے سے زیادہ مسائل کا سامنا تھا تاہم بہتر حکمت عملی اور مربوط کوششوں کے باعث اب یہ تعداد گھٹ کر 166 رہ گئی ہے۔

حکام نے اسے ویکسینیشن میں بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مئی میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے بھر میں 65 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،یہ مہم 26 سے 30 مئی تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :9مئی مقدمات ،عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے صاف انکار

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نےخبردار کیا کہ اس ضمن میں ناقص کارکردگی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top