سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے برہ درشخیلہ میں واقع ایگل ماڈل سکول میں شدید گرمی کے باعث سات طلباء بے ہوش ہو گئے۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ طلباء کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مٹہ منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بے ہوش ہونے والے طلباء کی شناخت الیاس (13 سال)، سعد (11 سال)، عبداللہ (15 سال)، حکیم اللہ (13 سال)، محمد سعد (12 سال)، طیب (11 سال)، اور ذیشان علی (11 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تمام متاثرہ طلباء کو بروقت طبی امداد دی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےپانچ دواؤں کو جعلی قراردیا،عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت
ریسکیو 1122 سوات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔