وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدارتی محل آمد، صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ صدارتی محل آمد، صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچنے کے بعد استنبول میں ترک صدارتی محل کا دورہ کیا۔

ترکیہ صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہبازشریف پرتپاک استقبال کیا، ترک وزیر دفاع، گورنر استنبول، ترکیہ میں پاکستانی سفیر اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں شراکت داری پر تفصیلی بات چیت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے پاک، بھارت جنگ کے دوران ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت پر ترک صدر اور ترک قوم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے، ملاقات میں  مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دفاع وطن کیلئے ہر لمحہ تیار، پاک بحریہ کی خصوصی ویڈیو جاری

ملاقات کے دوران غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور انسانی بحران پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، وزیراعظم اور ترک صدر نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے خاتمے، قتل عام روکنے اور فوری انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا،  دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کو فوری تحفظ فراہم کرے۔

Scroll to Top