پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن ٹین کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 202رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل سیز ٹین کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز سکور کیے۔
اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن الین نے کیا، تاہم 17 کے مجموعی سکور پر کپتان سعود شکیل صرف 4 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے۔
فن الین 12 رنز بنا کر سلمان مرزا کی گیند پر آؤٹ ہوئے، رلی روسو نے 22 اور اویشکا فرنانڈو نے 29 رنز کی انفرادی اننگز کھیلیں۔
حسن نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کھیلتے ہوئے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دنیش چندیمل نے 22، فہیم اشرف نے 28 رنز بنائے، محمد عامر اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، عثمان مرزا اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سکندر رضا اور راشد حسین نے ایک ایک وکٹ لی کے ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ صدارتی محل آمد، صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
پاکستان سپر لیگ میں اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 19 مقابلے ہو چکے ہیں، جن میں سے 9، 9 میچز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیتے، جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔
لاہور قلندرز دو مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔