باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں فائرنگ کا واقعہ، 2 افراد جاں بحق

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے کوہی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایچ او تھانہ سالارزئی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سلمان اور فرمان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سلارزئی قومی لشکر نے ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی ، جانیوالے دوبارہ پاکستان میں داخل ہونے لگے

پولیس اور قومی لشکر کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

Scroll to Top