وزیراعظم شہباز شریف کی صدر اردوان سے سے پرجوش اور خوشگوار ملاقات، بھرپور تعاون پر اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر اردوان سے سے پرجوش اور خوشگوار ملاقات، بھرپور تعاون پر اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورۂ ترکیہ کے دوران استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ایک پرجوش اور نہایت خوشگوار ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کی توثیق کی۔

وزیراعظم نے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے پیارے بھائی صدر اردوان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا جس پر وہ دلی مسرت محسوس کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے مؤقف کی غیر متزلزل حمایت پر ترکیہ کی حکومت اور عوام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پیدا کردہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے جس وقار اور حکمت عملی سے کامیابی حاصل کی اس پر پاکستانی قوم کے جذبات ترک عوام تک پہنچائے گئے۔

وزیراعظم نے ترکیہ کے اصولی مؤقف اور پاکستانی عوام کے لیے ترک بھائیوں کی نیک خواہشات و حمایت کو باعث اطمینان قرار دیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، اور کثیر جہتی تعاون کے فروغ کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور ترقی و خوشحالی کے وژن کی بنیاد پر تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ صدارتی محل آمد، صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بھائی چارے اور قریبی تعاون کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی اشتراک جاری رکھا جائے گا۔

Scroll to Top