آج کون ملے گا عمران خان اور بشریٰ بی بی سے؟ ملاقات کرنیوالوں کی فہرست جاری

آج کون ملے گا عمران خان اور بشریٰ بی بی سے؟ ملاقات کرنیوالوں کی فہرست جاری

فہرست میں بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی ، نعیم حیدر پنجوتھہ ، علی محمد کے نام شامل ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے ملاقاتیوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، جو باقاعدہ طور پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائی گئی فہرست میں پارٹی کے مرکزی رہنما اور ترجمان نیاز اللہ نیازی، وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور علی محمد خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عرفان احمد نیازی، حمید للہ اور خلیل احمد اعوان بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نیاز اللہ نیازی نے تصدیق کی ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت آج بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات سیاسی مشاورت اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر گفتگو کے لیے اہم ہوگی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی مختلف مقدمات کے تحت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں ہر ہفتے مخصوص دنوں پر اہل خانہ، وکلاء اور قریبی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ملاقاتیں پُرامن ماحول میں مکمل کی جا سکیں۔

Scroll to Top