یومِ تکبیر: مسلم لیگ خواتین ونگ پشاور کی ریلی، بھارت کو دوٹوک پیغام

پشاور: یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خواتین ونگ پشاور کی جانب سے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا،

جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے تاریخی دن کی یاد تازہ کرنا اور ملکی دفاع کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔

شرکاء نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا اور بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قومی سلامتی، ایٹمی طاقت اور خودمختاری سے متعلق نعرے درج تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

خواتین رہنماؤں نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے متحد اور تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  : یومِ تکبیر، ایٹمی قوت بننے کے 27 سال مکمل، قوم کل بھرپورقومی جذبے سے منائے گی

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یومِ تکبیر نہ صرف پاکستان کی دفاعی خودمختاری کی علامت ہے بلکہ یہ دن پوری قوم کو اتحاد، یکجہتی اور قومی وقار کا پیغام دیتا ہے۔

Scroll to Top