نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) برائے تخفیف پولیو نے کہا ہے کہ ابتدائی 3 دن کے دوران ملک بھر میں 81 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی ہے۔
این ای او سی سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 85 اور سندھ میں 68 فیصد بچوں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے جبکہ کے پی میں 86 اور بلوچستان میں 74 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 63 فیصد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 93 اور گلگت بلتستان میں 91 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔
پولیو کا سرحد پار پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان افغانستان میں بیک وقت مہم جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بارش نےحیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں نئے یونٹ کی ناقص تعمیرکا پول کھول دیا
این ای او سی کا کہنا تھا کہ والدین سے گزارش ہے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، پولیو وائرس اب بھی ہمارے ماحول میں ایک سنگین خطرہ بن کر موجود ہے۔ 5 سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن ہر شہری کی قومی ذمے داری ہے، والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔





