مودی پہلے چائے والا، پھر چوکیدار، اب سندور بیچ رہا ہے، ممتا بینرجی

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی سرکار کے پاکستان کے خلاف نام ہاد اور ناکام ملٹری کارروائی ’آپریشن سندور‘ کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ مودی سرکار نے ملٹری کارروائی کا نام آپریشن سندور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے اور سیاسی فائدے کے لیے رکھا تھا۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ مودی اپنی بیوی کے ماتھے پر سندور کیوں نہیں لگاتے، حالانکہ وہ اسے بیچنے کی بات کر رہے ہیں۔

کولکتہ میں پریس کانفرنس کے دوران ممتا بینرجی نےکہا پہلے وہ چائے والا تھا، پھر پہرہ دار کہا گیا، اور اب سندور بیچنے آ گیا ہے۔ ایک عورت کی عزت کا تعلق سندور سے ہوتا ہے، اسے بیچا نہیں جا سکتا تو پھر مودی صاحب اپنی بیوی کے ماتھے پر سندور کیوں نہیں لگاتے؟

ممتا بینرجی نے کہا کہ میں یہ بات کہنا نہیں چاہتی تھی خاص طور پر ایسے وقت میں جب مختلف جماعتوں کے وفود مختلف ممالک کا دورہ کرکے بھارت کے مؤقف کو پیش کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے مزید کہا کہ لیکن آج مودی مغربی بنگال صرف سیاسی پروپیگنڈے کی نیت سے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :دوسرا ٹی ٹوینٹی، پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کرسیریز جیت لی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے اپنی تقریر کے ذریعے تقسیم کی سیاست کو فروغ دیا۔

Scroll to Top