پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آگئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2315 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

دوسری جانب ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 7100 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت 27 ڈالر کم ہوکر 4350 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Scroll to Top