پشاور: قصہ خوانی کے علاقے میں واقع قاسم علی خان مسجد کے قریب ایک تین منزلہ گارمنٹس گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو1122 کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی چار فائر ویکلز اور ایک ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے کچھ ہی دیر میں آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے اورجرگہ سسٹم کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
ریسکیو1122 کے مطابق آگ صرف گودام تک محدود رہی اور بروقت کارروائی سے مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔





