قومی ایئرلائن کا حج آپریشن شروع،پہلی پرواز 442 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ روانہ

حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن آج سے شروع ہوگا

حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن آج سے شروع ہوگا۔ایک ماہ جاری رہنے والے فلائٹ آپریشن میں سرکاری اسکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن لایا جائے گا۔

حاجیوں کی پہلی پروازآج 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی جوکل 11 جون کو رات 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

پہلی پرواز سے مختصر دورانیہ کا حج کرنے والے 307 حاجی وطن واپس پہنچیں گے جب کہ 11 جون کو 8 پروازیں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی۔

حج پروازیں اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی آئیں گی، یہ حج آپریشن 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی وطن واپسی پر مکمل ہوگا۔

حج فلائٹ آپریشن کے ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔

سرکاری حج سکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق تقریباً 89 ہزار پاکستانی سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جب کہ 23 ہزار 620 سے زائد پاکستانی نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مناسب طریقے سے گوشت کو ذخیرہ کرکے صحت مند اور غذائیت سے بھرپور رکھا جا سکتا ہے،ماہرین

اس سے قبل، سعودی حکام نے بتایا تھا کہ دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد زائرین کے لیے انتظامات کو بہتر بنانے اور مسلسل لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 40 مختلف حکومتی ادارے اور 2 لاکھ 50 ہزار سے افسران و اہلکار مختلف فرائض کے انجام دہی میں مصروف ہیں۔

Scroll to Top