پشاور:خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی(کیپرا) نے 47 ارب روپے کا ٹیکس ہدف 15 جون تک مکمل کرلیا ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کیپرا فوزیہ اقبال نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی،خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے 47 ارب روپے کا ٹیکس ہدف باآسانی مکمل کرلیا۔
انہوں نےکہا کہ انشاءاللہ جون کے آخر تک 50 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس ، ملزم عمر حیات کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
مزمل اسلم نے اس کامیابی پر خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی حکام کو مبارکباد پیش کی۔





