مکہ مکرمہ فیسلٹیشن سینٹر کو 3 ہزار سے زائد شکایات موصول، بیشتر حل کر لی گئیں، وزارت مذہبی امور

مکہ مکرمہ میں قائم وزارت مذہبی امور کے فیسلٹیشن سینٹر کو اب تک 3,147 شکایات موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 2,446 شکایات کو حل کر لیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 113 شکایات پر کارروائی جاری ہے، جبکہ 588 شکایات کو غیر مستند قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عازمینِ حج کو سفری مسائل، گمشدہ ٹکٹس، رہائش اور کھانے سے متعلق شکایات میں فوری مدد فراہم کی گئی ہے۔

حجاج کرام کی سہولت کے لیے ایئرلائنز کے خصوصی ڈیسک ان کی رہائش گاہوں کے قریب قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :صوبائی حکومت نے 4 ریٹائرڈ افسران خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ممبرز تعینات کردئیے

وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال حج 2025 میں، حج 2024 کی نسبت شکایات کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

Scroll to Top