اسلام آباد:اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ضم اضلاع اور بجٹ امور پر اہم مشاورت

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ضم اضلاع اور بجٹ سے متعلق امور پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اہم مشاورت ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور جنید اکبر نے مشاورتی عمل میں شرکت کی جبکہ حکومت کی طرف سے رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شریک ہوئے۔

مشاورتی عمل میں چیئرمین ایف بی آر بھی شریک ہوئے جبکہ پی ٹی آئی وفد میں سابقہ فاٹا پاٹا اور خیبر پختونخوا کے ارکان شریک بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سابقہ فاٹا اورپاٹا کے معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو حکومت کی طرف سے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے ان تمام امور پر پیش رفت کی خواہاں ہے جو سابقہ فاٹا اور پاٹا کے عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا بجٹ، وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز میں 10 گناہ اضافہ

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز میں اس حوالے سے مزید مشاورتی نشستیں ہوں گی تاکہ کوئی متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔

Scroll to Top