آڈیو لیکس کیس: علی امین گنڈاپور پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 2 جولائی کی تاریخ مقرر

خیبرپختونخوا بجٹ، وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز میں 10 گناہ اضافہ

رواں مالی سال کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے  صوابدیدی فنڈز میں دس گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا نےرواں مالی سال میں صوابدیدی فنڈ کی مد میں خزانے سے 45 کروڑ زائد خرچ کیے جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے وزیراعلی کے صوابدیدی فنڈز کی مد میں 50 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفریح کی مد میں بھی 11 کروڑ خرچ ہوئے جبکہ اس مد میں تین کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔

وزیراعلی نے رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفرح کی مد میں بھی 8 کروڑ 50 لاکھ زائد خرچ کیے جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے تحائف اور تفریح کی مد میں وزیراعلی ہاوس کے بجٹ کا تخمینہ 3 کروڑ 85 لاکھ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کا یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان

وزیراعلیٰ نے سیکرٹ سروس چارجز کی مد میں بھی 15 کروڑ زائد خرچ کیےجبکہ پانچ کروڑ مختص تھے، رواں مالی سال کے بجٹ میں سیکرٹ سروس چارجز کی مد میں 20 کروڑ خرچ ہوئے ہیں۔

Scroll to Top