اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی تازہ کارکردگی رپورٹ میں کرپشن کے متعدد کیسز دیگر متعلقہ اداروں کو بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے کرپشن کیسز کی تحقیقات کے لیے مختلف محکموں کو ذمہ داری سونپی ہے تاکہ مؤثر کارروائی کی جا سکے۔
نیب حکام کے مطابق بدعنوانی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور نئے کیسز بھی رپورٹ ہو رہے ہیں جن کی تحقیقات تیزی سے کی جا رہی ہیں۔ موجودہ چیئرمین کی نگرانی میں نیب نے بدعنوانی کی شکایات کی جانچ پڑتال کے لیے مختلف انکوائریاں اور تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیب نے عدالتوں میں متعدد نئے ریفرنسز دائر کیے اور بدعنوانی سے حاصل شدہ رقم کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لکی مروت میں ڈینگی کا پہلا کیس سامنے آ گیا
اس کے علاوہ نیب نے متعدد ملزمان کو طلب کر کے ان کے بیانات قلمبند کیے ہیں تاکہ مقدمات کی جلد سماعت ممکن ہو۔
نیب کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ادارے کے پاس موجود کیسز پر موثر کاروائی جاری ہے تاکہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ کیا جا سکے۔





