مکہ مکرمہ میں نئے اسلامی سال کے آغاز کیساتھ ہی مسجد الحرام میں خانہ کعبہ پر نیا غلاف (کسوہ)چڑھا دیا گیا ، یہ مقدس اور روح پرور تقریب یکم محرم 1447ہجری کو انجام دی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق نئے کسوہ کی تیاری میں سیاہ ریشم کے 47ٹکڑوں پر 68قرآنی آیات کو 24قیراط سونے سے چڑھائے گئے چاندی کے دھاگوں سے کڑھا گیا ہے ۔
نئے کسوہ کا مجموعی وزن تقریباً 1,415 کلوگرام ہے اس سے قبل 29ذوالحجہ کو نماز عصر کے بعد پرانے کسوہ کے سنہری حصے کو احتیاط سے ہٹا دیا گیا تھا ۔
غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل ہرسال اسلامی سال کے آغاز پر خصوصی عقیدت واحترام کیساتھ مکمل کیا جاتا ہے جسے دنیا بھر کے مسلمان روحانی اہمیت کا حامل تصور کرتے ہیں ۔





