پاکستان کا آم کی ایکسپورٹ کا ہدف بڑھا کرسوا لاکھ ٹن مقرر

پاکستان سے آم کی برآمدات کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور اس سال برآمدات کا ہدف ایک لاکھ 25 ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 ہزار ٹن زیادہ ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن (PFVA) کے سرپرستِ اعلیٰ وحید احمد کے مطابق رواں سیزن آم کی برآمدات سے تقریباً 10 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت کے باعث آم کی پیداوار میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہے اور رواں سال مجموعی پیداوار 14 لاکھ 40 ہزار ٹن تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

وحید احمد کا کہنا تھا کہ رواں سال جنوبی افریقہ کی مارکیٹ کھلنے کی امید ہے، جبکہ چین، ترکی، جاپان، آسٹریلیا، امریکا اور جنوبی کوریا کی منڈیوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو۔

یہ  بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں بھی اضافہ

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شپنگ کمپنیوں کے غیر منصفانہ فریٹ چارجز کا نوٹس لیا جائے تاکہ برآمد کنندگان کو سہولت اور مسابقتی برتری حاصل ہو سکے۔

Scroll to Top