بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے پاکستان سے شکست کی مضحکہ خیز وجوہات تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کو بھارتی افواج کی نقل و حرکت کا بخوبی علم تھا اور پاکستان کی C4ISR صلاحیتوں نے بھارتی فوج کو حیران کر دیا۔
انہوں نے پاک فضائیہ کی الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں کو آپریشن سندور کے دوران بے مثال قرار دیا اور بھارتی ائیر ڈیفنس کی ناکامی کا اعتراف کیا۔
جنرل راہل سنگھ نے کہا کہ پاک فوج کے الفتح راکٹ سسٹم نے بھارتی فوجی اڈوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا بڑا سائز ہونے کے باوجود، انہیں اہم جنگی سامان وقت پر نہیں ملا اور چین نے اپنی عسکری صلاحیتوں کا تجربہ بھارتی سرزمین پر ایک لیبارٹری کی طرح کیا۔
انہوں نے شکایت کی کہ دشمن کے خلاف محاذ پر بھارت کو تین طرف سے محاصرہ کرنا پڑا۔
ادھر دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت پر داخلی سیاسی خلفشار کی وجہ سے کھلی تنقید ہو رہی ہے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرے کیونکہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھارتی معاشی و صنعتی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا صرف 10 سے 15 فیصد استعمال کیا جبکہ باقی صلاحیتیں ابھی بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن بنیان مرصوص پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی ہے،نیویارک ٹائمز
پاکستانی مسلح افواج نے دلیرانہ قیادت اور عوام کے بھرپور اعتماد کی بدولت بھارت کو شکست دی، اور بھارت کو اپنے دشمنوں کی بجائے اپنی ناکام حکمت عملی پر غور کرنا چاہیے۔