سانحہ سوات، گورنر خیبرپختونخوا کی وفاق سے لواحقین کیلئے مالی امداد کی اپیل، صوبائی حکومت پر غفلت کا الزام

احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، سیاسی انتقام بند کیا جائے، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے، تاہم صوبے میں سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو قابلِ افسوس اور جمہوریت کے خلاف ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گورنر نے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کے لیے بکتر بند گاڑیوں کا استعمال پولیس کے غیر سیاسی ہونے کے دعووں کو بےدنیا نقاب کرتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ 26 مئی کو پیپلز پارٹی کے کامیاب احتجاج کے بعد صوبائی حکومت گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے، اور اب سیاسی انتقام کی راہ اپنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس قیامِ امن میں ناکام ہو چکی ہے اور اب عوامی نمائندوں کو دبانے میں مصروف ہے۔

گورنر نے الزام عائد کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں غریبوں کی دکانیں اور گھر مسمار کیے جا رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے فارم ہاؤسز کو کوئی ہاتھ نہیں لگا رہا۔ ان کے مطابق یہ دوہرا معیار ناقابلِ قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈاپور: امیر مقام کے ہوٹل کی تجاوزات قانون کے مطابق ہٹائی جائیں گی، سیاسی انتقام نہیں لیا جائے گا ،طارق وحید

انہوں نے کہا کہ ظلم اور زیادتی کا حساب ضرور لیا جائے گا اور اس وقت صوبہ دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جو کہ ایک خطرناک صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔

Scroll to Top