وزیر اعلیٰ سیاحوں کے قاتل ہیں، فوری ایف آئی آر درج کی جائے، اپوزیشن لیڈر

ڈاکٹر عباداللہ کا اسپیکر کو خط، مخصوص ارکان سے حلف کے لیے اجلاس طلب کرنے کی درخواست

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو خط لکھ کر اسمبلی کا فوری اجلاس بلانے کی درخوات کی ہےتاکہ مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اور اقلیتی ارکان سے حلف لیا جا سکے۔

ڈاکٹر عباداللہ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ سینیٹ انتخابات 21 جولائی کو ہونے جا رہے ہیں، ووٹ ڈالنے کے لیےنئے ارکان کا حلف لینا ضروری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی روشنی میں اسمبلی اجلاس فوری طور پر بلایا جائے تاکہ آئینی عمل مکمل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریری فیصلہ جاری، شوکت یوسفزئی کو ایک ملین ہرجانے کی ادائیگی کا حکم

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر کامیاب خواتین اور اقلیتی ارکان کو اسمبلی میں نمائندگی اور سینیٹ انتخابات میں ووٹ کا حق ملنا ان کا آئینی و جمہوری حق ہے۔

Scroll to Top