جنوبی وزیرستان لوئر کے مختلف علاقوں میں9جولائی کوکرفیو نافذ کرنے کا اعلان

وانا(نورعلی) ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستا ن لوئرنے مختلف علاقوں میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا ۔

ڈپٹی کمشنر محمد ناصر خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحصیل شکئی ،تیارزہ گیٹ ،انضرچینہ،عزیز آباد چوک، تنائ،کرب کوٹ،سمیت دیگر علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔

کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ تمام بازار، دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی شہری اگر اس پابندی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ اگر وہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھیں تو فوری طور پر اپنی گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکیں۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کی بہتری کے لئے مکمل تعاون کریں اور جاری کردہ احکامات کی پاسداری یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ آج بھی پاک افغان بارڈر آنگور اڈہ شاہراہ پر کرفیو نافذ کیا گیا تھاجس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : فاٹا کے حوالے سے ماضی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوا اور نہ ہی 100ارب روپے سالانہ خرچ ہوئے، ایمل ولی خان

دوسری جانب کرفیو کے بارے میں جاری نوٹیفکیشن پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سکولوں کے طلباء، ایمرجنسی مریضوں اور پھل، سبزی و میوہ جات کی گاڑیوں کو آمد و رفت کی اجازت دی جائے تاکہ ایمرجنسی سروس بحال ہو۔

Scroll to Top