پی ٹی آئی کو سسٹم سے ٹکراؤ کا شوق ہے تو اندر نہیں، باہر نکل کر کرے، رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس سے انارکی کا ایجنڈا واضح جھلکتا ہے، پی ٹی آئی ملک میں افراتفری، انارکی اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جلسوں کی اجازت دینا صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے، اجازت نہ ملنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پاکستان کی معاشی بحالی قبول نہیں کیونکہ اگر عوام کی زندگی بہتر ہو گئی تو ان کا بیانیہ دفن ہو جائے گا۔

رانا ثنااللہ نے آئی ایم ایف دفاتر کے سامنے احتجاج اور ریمٹنس روکنے کی اپیلوں کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر قدم ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر علی امین گنڈاپور مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں تو وہ سپیکر آفس میں آ کر بات کریں۔ حکومت پہلے دن سے سیاسی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم خود مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے 5 ارکان قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ پانچ اگست کی کال اور لاہور مارچ دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے، بات چیت نہیں، جیل میں ملاقاتوں کو مذاکرات کی شرط بنانا غیر سنجیدہ رویہ ہے۔

Scroll to Top