سینیٹ الیکشن!ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ حکومت کی ذمہ داری ہے، فیصل کریم کنڈی

Pakistan SCO Summit 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سینیٹ انتخابات کے تناظر میں ہارس ٹریڈنگ کے خدشات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی غیر جمہوری روش کا خاتمہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق خط موصول ہو چکا ہے، اور آج ہی گورنر آفس اس خط کو پراسیس کرے گا۔

قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ)کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت 5 سینیٹ نشستیں اپوزیشن کے لیے مختص کرے اور 6 نشستیں خود رکھے۔ ان کے مطابق اسمبلی میں اس وقت 35 آزاد ارکان موجود ہیں، جن پر کسی سیاسی جماعت کا دباؤ نہیں ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگر حکومت توازن قائم نہیں کرتی تو اپوزیشن چھٹی نشست پر بھی بھرپور مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ملاقات مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام سے ہو چکی ہے، اور دونوں نے یقین دلایا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن متحد ہو کر لڑیں گی۔

فیصل کریم کنڈی نے زور دیا کہ آزاد حیثیت میں منتخب ارکان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہونا چاہیے اور انہیں اپنے ضمیر اور سیاسی بصیرت کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top