پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 9 مئی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سنائی گئی سزاؤں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا جنازہ نکالا جا چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت بے گناہ رہنماؤں کو سزا دینا ظلم ہے اور یہ آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اصولی جدوجہد میں وہ ان کے شانہ بشانہ ہیں اور اس جدوجہد کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ تاریخ ان فیصلوں کو معاف نہیں کرے گی۔ ہر ظلم کی رات ختم ہوتی ہے، اور حق کی فتح یقینی ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کا اختتام نعرۂ عمران خان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد سے کیا۔





