شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 خارجی ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

 سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 خارجی ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 7 خارجی ہلاک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام ویژن کے تحت جاری کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Scroll to Top