گلگت بلتستان : گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں کے ٹو جانے والی مرکزی شاہراہ پر واقع اہم رابطہ پل دریا میں بہہ جانے سے سینکڑوں غیر ملکی اور مقامی کوہ پیما پھنس گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پل کے ٹوٹنے سے کم از کم 10 دیہات کا شگر شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے جس کے باعث علاقے میں سفری اور امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر شگر نے تباہ شدہ پل کا دورہ کیا اور فوری طور پر علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ متاثرین کو جلد از جلد امداد فراہم کی جا سکے۔
انتظامیہ نے متبادل راستوں کی تلاش اور عارضی پل کی فوری تعمیر کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بابوسر سے بہنے والے 15 افرادتاحال لاپتہ، مزید بارشوں کا امکان، سیاحوں کو گلگت کا سفر نہ کرنیکی ہدایت
سیاحتی سیزن میں اس حادثے سے مقامی معیشت اور سیاحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔





