31 جولائی کو سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی پر اعتماد کا اظہار، نوٹیفکیشن جاری

سینیٹ ضمنی الیکشن: مشال یوسفزئی کامیاب، غیر سرکاری نتائج

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی نے 86 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی ۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق  145 اراکین میں سے 143 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیاجبکہ اپوزیشن کے شاہ جہان اور حکومتی رکن اشفاق احمد نے اپنا ووٹ استعمال نہیں کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار صائمہ خالد کو صرف 1 ووٹ ملا۔

اس کے علاوہ تین ووٹ مسترد کر دیے گئے۔

گنتی کا عمل پولنگ مکمل ہوتے ہی شروع ہوا اور نتائج کے مطابق مشال یوسفزئی واضح برتری سے کامیاب قرار پائیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Scroll to Top