خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ الرٹ جاری

گلگت بلتستان میں ایک اور سیاح کی گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی

گلگت بلتستان: صوبائی حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ گلگت بلتستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں مجموعی طور پر 12 افراد جاں بحق جبکہ 2 لاپتہ اور 5 زخمی ہو چکے ہیں۔

شاہراہ بلتستان پر ایک گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ضلع غذر میں صورتحال انتہائی نازک ہے جہاں سیکڑوں گھر منہدم ہو چکے ہیں، مساجد تباہ اور سڑکوں کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چارسدہ: سیلابی پانی میں نہانے والوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر کی بڑی کارروائی، 25 افراد گرفتار

گلگت بلتستان کے چاروں اضلاع میں سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے، متاثرہ علاقوں میں خیمے، راشن پیکٹ، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء پہنچائی جا رہی ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ امدادی و بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں تاکہ متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Scroll to Top