وزیراعلیٰ امین گنڈاپور کا پشاور جلسہ فلاپ شو ہوگا، ارباب خضرحیات

ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا ارباب خضرحیات نے علی امین گنڈاپور کے پشاور میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کے اعلان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعلان بلی کے خواب میں چیچڑے دیکھنے کے مترادف ہے۔

ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے بانی چیئرمین کی رہائی کے نام پر پارٹی کارکنوں کو ایک بار پھر دھوکہ دے رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بانی چیئرمین اپنے کیے گئے گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا واقعی عوام کے خیرخواہ ہیں تو پشاور میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ”کرنے کے بجائے صوبے میں جاری کرپشن کے خلاف جلسہ کریں۔

ارباب حضر حیات نے کہا کہ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور صوبائی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور میں تاریخی جلسے کا اعلان

ارباب خضرحیات نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) جلد تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر پشاور میں صوبائی حکومت کے خلاف بڑا احتجاجی جلسہ کرے گی، جس میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

Scroll to Top