وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ایک بڑے عوامی جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ امین گنڈا پور نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ جلسہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے منعقد کیا جائے گا اور پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار اجتماع ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے کی تاریخ کا اعلان سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا اور اس کی حتمی تاریخ جلسے سے پانچ روز قبل جاری کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دعویٰ کیا کہ ہم حق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عوام کو اس میں بھرپور شرکت کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کے ذریعے مخالفین اور دنیا کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ ہم آئین، قانون اور حقیقی آزادی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ یہ جلسہ صرف سیاسی اجتماع نہیں بلکہ ایک تحریک کا عملی مظاہرہ ہوگا جو بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں جاری حقیقی آزادی کی جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، روبینہ خالد
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بیدار ہیں اور اب وقت آ چکا ہے کہ وہ کھل کر اپنے حقوق کی جنگ میں آواز بلند کریں۔ا





