یہ وقت سیاست کا نہیں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا ہے, فیصل کریم کنڈی

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالاباغ ڈیم کو جان بوجھ کر ایشو بنایا جارہا ہے،

کالاباغ کے بجائے سی آر بی سی اور لفٹ کینال پر مذاکرات ہونے چاہئیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علیمہ خان کے ساتھ واقعہ پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے، ،سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہئے۔

Scroll to Top