اسلام آباد: ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 910 ہو چکی ہے۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 241 بچے اور 149 خواتین بھی شامل ہیں۔
صوبہ خیبرپختونخوا اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، جہاں 504 افراد لقمہ اجل بنے، جبکہ پنجاب میں 234، سندھ میں 58 اور بلوچستان میں 26 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب شمالی علاقوں میں بھی صورتحال تشویشناک ہے، گلگت بلتستان میں 41، آزاد کشمیر میں 38 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 افراد سیلاب اور بارشوں کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں
یہ بھی پڑھیں : ملک میں مون سون کا دسواں اسپیل آج داخل،کہاں کہاں بارش ہوگی؟الرٹ جاری
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے، تاہم مسلسل بارشوں کے باعث مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
متاثرین نے حکومت سے فوری مدد اور بحالی کے اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔





