لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہےجبکہ خدیجہ شاہ کو پانچ سال قید کی سزا دی۔
عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کرتے ہوئےروبینہ جمیل اور افشاں طارق کو بھی بری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ : افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں یہ فیصلہ سنایا۔





