گندم مارکیٹ کریش، قیمت 700 روپے تک کم ہو گئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر گندم مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے بعد گندم کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4000 روپے سے کم ہو کر 3500 روپے فی من تک پہنچ گئی، یعنی 700 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق، وزیراعلیٰ کے براہ راست احکامات کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں گندم کی دستیابی میں بہتری اور قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

اس کے ساتھ ہی پنجاب حکومت نے پرائس کنٹرول اور فوڈ مینجمنٹ سے وابستہ کئی اعلیٰ افسران کے تبادلے بھی کر دیے ہیں تاکہ گندم اور آٹے کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول برقرار رکھا جا سکے

فلور ملز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ:20 کلو آٹے کا ایکس مل ریٹ 1760 روپےاور ریٹیل ریٹ 1810 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے اثرات واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے اور عوام کو فوری ریلیف پہنچایا جائے۔

Scroll to Top