نیپال میں حالیہ دنوں میں بھارتی مداخلت اور گودی میڈیا کی جھوٹی پروپیگنڈہ مہم کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا ہے۔
نیپالی عوام نے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے گودی میڈیا کا مکمل بائیکاٹ کر دیا ہے۔
نیپالی نوجوانوں کی عوامی تحریک کو بدنام کرنے کی کوششوں کے دوران بھارتی میڈیا خاص طور پر گودی میڈیا نے داخلی خلفشار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور اسے ایک منفی رنگ دینے کی کوشش کی۔
نیپالی عوام نے اس گمراہ کن مہم کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ وہ بھارتی مداخلت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
مظاہرین نے بھارتی صحافیوں کا سامنا کرتے ہوئے برملا کہا کہ ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت نہیں ہے پہلے اپنے ملک میں ایماندارانہ صحافت کرو۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا دراصل مودی حکومت کا ترجمان بن چکا ہے اور غیر جانب دار صحافت کے بجائے صرف پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہے۔
گودی میڈیا کی طرف سے اکھنڈ بھارت کے ایجنڈے کی حمایت میں بنائی گئی جھوٹی کہانیاں نہ صرف نیپال بلکہ دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اہم یورپی ملک اسرائیل کے خلاف میدان میں آگیا
نیپالی عوام نے ان بیانیوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کو پہلے اپنے ملک میں سچ بولنے کی ہمت پیدا کرنی چاہیے۔





