سٹاک مارکیٹ میں 158,000 پوائنٹس کی اہم حد بحال کرنے کے باوجود یہ سطح مستحکم نہ رہ سکی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس نے دن کے آغاز میں ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی اہم حد بحال کر لی تھی، مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث یہ حد طویل عرصے تک برقرار نہ رہ سکی اور تجارتی سرگرمیوں کے دوران انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ کا اختتام مثبت ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی حد بحال کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور آخرکار 390 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 975 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، پہلی بار فی تولہ 4 لاکھ روپے تک پہنچ گئی
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1276 پوائنٹس تک اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ بعد ازاں 138 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔ مارکیٹ میں کل 58 ارب 68 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 52 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔





