پاکستان میں سونے کی قیمت نے نیا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ خالص سونا 4 لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
قومی اخبار (روزنامہ پاکستان ویب سائٹ)کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 6000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ روپے تک جا پہنچی۔ اس سے قبل کبھی بھی ملکی مارکیٹ میں سونا اس قدر مہنگا نہیں ہوا تھا۔
دیگر کیریٹس کی قیمتیں بھی نمایاں طور پر بڑھ گئی ہیں:
22 قیراط سونا: 3 لاکھ 66 ہزار 666 روپے فی تولہ
21 قیراط سونا: ساڑھے 3 لاکھ روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گیا
دوسری جانب، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں فی اونس قیمت 31 ڈالر اضافے کے ساتھ 3757 ڈالر ہو گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، کرنسی کی قدر میں کمی اور سرمایہ کاروں کا سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھنا، قیمتوں میں اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔





